اسلام آباد: ( دنیا نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے سعودی حج و عمرہ کے وزیر ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ہے۔
وزیراعظم کی جانب سے وفد کا خیرمقدم کیا گیا، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، وزیراعظم نے پاکستانی عازمین کے لیے بہترین حج انتظامات پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
انوار الحق کاکڑ نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع میں دلچسپی پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔
— Prime Minister s Office (@PakPMO) August 21, 2023
سعودی وزیر نے وفد کے ارکان کی پرتپاک مہمان نوازی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سعودی عرب پاکستانی عازمین حج کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گا۔
سعودی وزیر حج و عمرہ نے کہا کہ وفد مذہبی دوروں کے علاوہ پاکستان میں سعودی سیاحت کو فروغ دینے کی بھی کوشش کرے گا۔