اسلام آباد: (دنیا نیوز ) سعودی وزیر حج وعمرہ ڈاکٹرتوفیق بن فوزان الربیعہ 4 روزہ دورے پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق سعودی وزیر حج وعمرہ ڈاکٹرتوفیق بن فوزان الربیعہ وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے، نائب وزراء حج عمرہ، سیاحت، سعودی ایئرلائنز کے صدر اور سعودی ایوی ایشن کے نمائندے بھی وفد میں شامل ہیں۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر توفیق حرمین الشریفین کےانتظامی بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں، نیواسلام آبادائیرپورٹ پرنگران وزیرمذہبی امورانیق احمد نےوفد کا استقبال کیا۔
سعودی وزیر حج وعمرہ دورہ پاکستان کے دوران پاکستانی حکام سے حج اور دونوں ممالک کے درمیان مذہبی سیاحت کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔