کویت : (ویب ڈیسک ) کویت میں عدالت نے ایک شہری کو چاکلیٹس بڑی مقدار میں چوری کرنے کے جرم میں ایک سال قید کی سزا سنا دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کویت کی بدعنوانی کی عدالت نے مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے ایک شہری کو سلمیہ کوآپریٹو سوسائٹی کی شاخ سے ایک مشہور چاکلیٹ کے 23 جبکہ دوسری کے 20 اور مزید ایک کے 12 کارٹن چوری کیے تھے۔
رپورٹس کے مطابق چوری کی گئی چاکلیٹس کی کُل مالیت 377 دینار ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کویت میں سکیورٹی کیمروں سے تصدیق کی گئی کہ ملزم نے رواں سال فروری میں بھی چوری کی تھی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملزم نے شواہد اور سکیورٹی کیمروں کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد تفتیشی حکام کے سامنے چوری کا اعتراف بھی کر لیا تھا ، ملزم کو چوری کرنے پر ایک سال قید کی سزا سنا دی گئی ۔