جڑانوالہ: (دنیا نیوز) طلاق دینے کی رنجش پر بہنوئی نے سالے کو قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ کھڑریانوالہ کی حدود میں چک 103 ر ب میں اعجاز کی شادی مقتول عامر کی ہمشیرہ شمائلہ کیساتھ ہوئی تھی،اعجاز نے کچھ عرصہ قبل شمائلہ کو طلاق دیدی تھی۔
طلاق پر دونوں بہنوئی سالہ میں رنجش چلی آرہی تھی جس پر اعجاز نے تعش میں آخر فائرنگ کرکے عامر کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔