کیف: (دنیا نیوز) روس نے یوکرین کے بندرگاہی شہر اوڈیسا پر میزائل حملے کیے جن سے اوڈیسا کے مضافات میں بندرگاہ اور تجارتی گودام میں آگ لگ گئی۔
یوکرینی ملٹری حکام کا کہنا ہے کہ روسی حملوں سے گودام، شاپنگ مالز، رہائشی اور انتظامی عمارتوں اور کاروں کو نقصان پہنچا ہے، حملوں میں اناج اور تیل کے ایک ٹرمینل کو بھی نقصان پہنچا۔
یوکرینی حکام کا مزید کہنا ہے کہ روس نے اوڈیسا بندرگاہ کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا، حملے کا مقصد یوکرینی اناج کی ترسیل کے امکانات کو تباہ کرنا تھا، رومانیہ کے راستے عارضی شپنگ روٹ قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔