یورپی پارلیمان نے بھارتی ریاست منی پور میں جاری نسلی فسادات پرآئینہ دکھا دیا

Published On 15 July,2023 09:43 am

فرانس : (دنیانیوز) یورپی پارلیمان نے بھارتی ریاست منی پور میں جاری نسلی فسادات پرآئینہ دکھا دیا ، 12 جولائی کو نسلی فسادات میں مودی سرکار کے کردار کیخلاف متفقہ قرارداد منظور کرلی گئی ۔

 نسلی فسادات میں مودی سرکار کے کردار کیخلاف متفقہ طور پر منظور کی گئی قرارداد 5 پارلیمانی گروپوں کی جانب سے پیش کی گئی ہے ، قرارداد میں نسل کشی کی خاموش حمایت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔

قرارداد میں مودی سرکار سے اقلیتوں کو حقوق اور آزادی کو تحفظ دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔

قرارداد میں کہا گیا کہ حکومتی سرپرستی میں قوم پرست بیانیہ منی پور خانہ جنگی کو مزید ہوا دے رہا ہے ، مودی حکومت اقلیتوں کیخلاف عدم برداشت اور سیاسی فوائد کیلئے فسادات کو بڑھا رہی ہے ۔

قرارداد میں یورپی پارلیمنٹ کا مودی سرکار سے بلا تعطل انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ بھارتی ریاست منی پور میں گزشتہ 2ماہ سے جاری خانہ جنگی میں 250سے زائد چرچ نذرآتش، جبکہ 115افراد ہلاک ہوچکے ، منی پور میں4ہزارسے زائد مقامی افراد نقل مکانی پر مجبورہوئے ہیں ۔