سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر یورپی یونین کا شدید رد عمل

Published On 01 July,2023 07:33 pm

برسلز: (دنیا نیوز) سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر یورپی یونین نے شدید رد عمل دیتے ہوئے واقعہ کو جارحانہ عمل اور اشتعال انگیزی قرار دیا ہے۔

سوئیڈن میں سٹاک ہوم کی مسجد کے باہر قرآن کریم کی بےحرمتی کے واقعے پر یورپی یونین نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ایسا عمل کسی بھی طرح ہماری رائے کی عکاسی نہیں کرتا، قرآن کریم کی بے حرمتی کے عمل کو مسترد کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب

اعلامیہ کے مطابق یورپی یونین مذہب یا عقیدے اور اظہار رائے کی آزادی کیلئے کھڑی ہے، نسل پرستی، نفرت انگیزی، عدم برداشت کی یورپ میں کوئی جگہ نہیں، بےحرمتی کا واقعہ ایسے وقت پر کیا گیا جب مسلمان عیدالاضحیٰ منا رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی بھرپور مذمت

یورپی یونین کا مزید کہنا ہے کہ وقت آ گیا ہے باہمی افہام و تفہیم اور احترام کیلئے ایک ساتھ کھڑے ہوجائیں، یہ بڑھتے ہوئے تنازعات کو روکنے کا وقت ہے۔