پیرس: (دنیا نیوز) مصنوعی ذہانت کے استعمال کو انسانی بقاء کیلئے خطرہ قرار دے دیا گیا، یورپی ممالک نے مصنوعی ذہانت کے استعمال کے متعلق نئے قوانین بنا دیے۔
مصنوعی ذہانت سے متعلق قوانین کی جانچ کیلئے یورپی پارلیمنٹ میں ووٹنگ ہوئی جس میں بائیو میٹرک میں مصنوعی ذہانت کے استعمال پر پابندی اور چیٹ جی پی ٹی سسٹمز میں تبدیلیوں پر اتفاق کیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ترامیم کا مقصد شہریوں کو مصنوعی ذہانت سے متعلق ٹیکنالوجی کے خطرات سے بچانا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق مسودہ کے قانون بننے سے پہلے یورپی یونین کے ممالک کی رائے لی جائے گی، بائیو میٹرک میں مصنوعی ذہانت کے استعمال پر پابندی سے یورپی یونین کے ممالک میں اختلافات سامنے آسکتے ہیں۔
یورپی یونین کے قانون سازوں نے پارلیمانی ووٹ کو تاریخی قرار دیا ہے جبکہ مسودہ قانون کو قانون سازی کے عمل کے اگلے مرحلے میں بھیج دیا گیا۔