ہیروشیما: (دنیا نیوز) جاپان کے شہر ہیروشیما میں منعقدہ جی 7 سربراہی اجلاس کے موقع پر شہریوں نے احتجاجی مظاہرے کیے۔
مظاہرین سخت سکیورٹی کے درمیان ہیروشیما کی سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین کی جانب سے جوہری جنگ اور جی 7 ممالک کے سامراجیت کے خلاف نعرے بازی لگائے گئے۔
مظاہرین نے عالمی رہنماؤں سے مطالبہ کیا کہ وبائی بیماریوں سے بچاؤ کیلئے تیاریوں کو بہتر بنائیں، ترقی پذیر دنیا کیلئے انسانی امداد کو فروغ دیں اور آب و ہوا کی تباہی سے نمٹنے کے اقدامات کریں۔