ٹوکیو: (ویب ڈیسک) جاپان کے کچھ علاقوں میں بعض ایسی خودکار مشینیں لگائی گئی ہیں جو اے ٹی ایم کی طرح کام کرتے ہیں مگر ان میں سے پیسے نہیں بلکہ کالے ریچھ کا گوشت نکلتا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق مشینوں میں ان سیاہ ریچھوں کا گوشت موجود ہوتا ہے جو انسانی آبادیوں پر حملہ آور ہونے پر مارے جاتے ہیں یا کسی طرح انسانوں کے بنائے ہوئے شکنجے میں پھنس جاتے ہیں، مشینوں میں کارڈ داخل کرکے گوشت خریدا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ جاپان کا قانون اپنے شہریوں کو ریچھ کا گوشت کھانے کی قانونی اجازت دیتا ہے، ریچھ کے علاوہ ان مشینوں میں خشک مچھلی اور مویشیوں کا گوشت بھی دستیاب ہے۔
علاوہ ازیں جاپان ایسی وینڈنگ مشینوں کی وجہ سے بھی مشہور ہے جو تازہ کیڑے مکوڑے، وہیل، اور دیگر مختلف اقسام کے جانوروں کا گوشت فراہم کرتی ہیں۔