بیجنگ: (ویب ڈیسک)ای کامرس کمپنی علی بابا کے شریک بانی نے ٹوکیو یونیورسٹی کے زیر تحت ٹوکیو کالج میں پروفیسر کے طور پر کام کرنے کی پیشکش قبول کی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جیک ما محققین کے ساتھ کام کریں گے، کالج کے مشیر کی حیثیت سے خدمات سر انجام دیں گے جبکہ کانفرنسز کا حصہ بھی بنیں گے۔
اس کے ساتھ ساتھ وہ یونیورسٹی کے عملے کے ساتھ زراعت اور خوراک کی پیداوار کے موضوعات پر تحقیق بھی کریں گے، جیک ما 33 ارب ڈالرز کے مالک ہیں اور طویل عرصے سے عوام کی نظروں سے دور ہیں۔
اکتوبر 2020 میں ان کی جانب سے چین کے بینکنگ ریگولیٹرز پر تنقید کی گئی تھی جس کے بعد حکام نے ان کے آنٹ گروپ کے مجوزہ 37 ارب ڈالرز کے آئی پی او کو روک دیا تھا۔
اس کے بعد جیک ما کافی عرصے تک چین سے باہر رہے اور چند ہفتے قبل پہلی بار ان کی بیجنگ میں تصویر منظرعام پر آئی، تدریسی ملازمت اختیار کرنے سے قبل بھی جیک ما نے کافی وقت جاپان میں گزارا تھا اور رواں سال جنوری میں آنٹ گروپ کے کنٹرول سے دستبردار ہو گئے تھے۔