نیودہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر میں گولڈن ٹیمپل کے قریب 3 دنوں میں دوسرا دھماکا ہوگیا، دھماکے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ گولڈن ٹیمپل کے قریب دھماکہ معمولی نوعیت کا تھا جس میں ایک شخص زخمی ہوا، دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
خیال رہے کہ 6 مئی کوبھی گولڈن ٹیمپل کے قریب اسی سڑک پردھماکا ہوا تھا جس میں ایک شخص زخمی ہوا تھا۔