بھارت: راجستھان میں لڑاکا طیارہ مگ 21 گر کر تباہ

Published On 08 May,2023 11:21 am

نئی دہلی : (ویب ڈیسک ) بھارتی فضائیہ کا مگ 21 لڑاکا طیارہ راجستھان میں گر کر تباہ ہوگیا، پائلٹ محفوظ رہا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  بھارتی فضائیہ کا مگ 21 لڑاکا طیارہ راجستھان میں ہنومان گڑھ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا ، طیارے نے سورت گڑھ سے اڑان بھری تھی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گرنے والے فوجی طیارے کا پائلٹ محفوظ رہا تاہم طیارہ گرنے کے باعث زمین پر موجود 2 شہری ہلاک ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں :مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

خیال رہے کہ بھارتی فضائیہ کے طیاروں کا حادثہ معمول بن چکا ہے اور اکثر اس قسم کے حادثات سامنے آتے رہتے ہیں۔

حال ہی میں 4 اپریل کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا جدید ٹیکنالوجی سے لیس درھو ہیلی کاپٹر معمول کی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا تھا ۔