بادشاہ چارلس سوئم کی 6 مئی کو تاج پوشی کیلئے دعوت نامے چھپ گئے

Published On 05 April,2023 02:06 pm

لندن: (دنیا نیوز) بادشاہ چارلس سوئم کی 6 مئی کو تاج پوشی کیلئے دعوت نامے چھپ گئے، تاج پوشی کی تقریب میں 2 ہزار مہمانوں کو مدعو کیا جائے گا۔

شاہی محل کی جانب سے برطانوی بادشاہ کی تاج پوشی کے دعوت نامے کا آرٹ ورک جاری کر دیا گیا ہے، اینڈریو جیمیسن نے ڈیزائن کردہ ری سائیکل کارڈز پر پانی کے رنگوں کا خوبصورت استعمال کیا ہے، دعوت نامے میں برطانوی لوک داستانوں کی قدیم شخصیت سمیت پھولوں کو شامل کیا گیا ہے۔

بادشاہ چارلس کی تاج پوشی 6 مئی کو ویسٹ منسٹر ایبے میں ہوگی، یہ وہ جگہ ہے جہاں پچھلے ایک ہزار برس سے انگریزی اور برطانوی بادشاہوں کی تاج پوشی کی جاتی رہی ہے۔