ہلسنکی: (ویب ڈیسک) فن لینڈ کے نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) میں شامل ہونے کے امکانات روشن ہوگئے، پارلیمان نے اتحاد میں شمولیت کیلئے پیش کیا گیا بل بھاری اکثریت سے منظورکر لیا۔
فن لینڈ کے ممبران اسمبلی نے 7 کے مقابلے میں 184 ووٹوں سے بل منظور کیا، تاہم یہ ایک ابتدائی مرحلہ ہے، فن لینڈ کو نیٹو اتحاد میں شامل ہونے کیلئے 30 رکن ممالک سے توثیق کا عمل مکمل کرنا ہوگا، ترکیہ اور جرمنی سے توثیق کے بعد فن لینڈ نیٹو اتحاد میں شامل ہونے کے قریب تر ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: فن لینڈ نے روس کی سرحد پر باڑ کی تعمیر شروع کر دی
خیال رہے کہ فن لینڈ اور سوئیڈن کے نیٹو میں شمولیت کے معاملے پر ترکیہ اور ہنگری اپنے خدشات کا اظہار کر چکے ہیں، فن لینڈ کو نیٹو اتحاد میں شمولیت کیلئے دونوں ممالک سے توثیق کی ضرورت پڑے گی، اس حوالے سے ترکیہ نے 9 مارچ سے فن لینڈ اور سوئیڈن کے ساتھ مذاکرات کا نیا دور شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔