کابل: (ویب ڈیسک)افغانستان میں شدید سردی کی لہر جاری ہے جس کے باعث 70 سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے مختلف علاقوں میں 10 جنوری کے بعد سے درجہ حرارت تیزی سے گر رہا ہے، مختلف علاقوں میں درجہ حرارت منفی 33 تک پہنچ گیا اور برفباری بھی ہوئی۔
وزارت برائے ماحولیاتی آفات نے بتایا کہ اب تک 70 افراد سخت سردی کے باعث انتقال کرچکے ہیں جب کہ سردی کے باعث ہلاک ہونیوالے پالتو جانوروں کی تعداد 70 ہزار ہوگئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان:صحت سمیت مخصوص شعبوں میں خواتین کو کام کرنے کی اجازت
محکمہ موسمیات کے سربراہ محمد نسیم مرادی نے بتایا کہ ماضی کے برسوں کی نسبت اس مرتبہ موسمِ سرما بہت زیادہ شدید ہے جو ایک سے 2 ہفتے مزید جاری رہے گا۔