ابوظبہی : (ویب ڈیسک ) سوڈان نے بحیرہ احمرکے کنارے ایک نئی بندرگاہ اوراقتصادی زون کی تعمیر کے لئے متحدہ عرب امارات کے ساتھ 6 ارب ڈالر کا معاہدہ کرلیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سوڈانی وزیر خزانہ جبریل ابراہیم نے منگل کے روز امارات کے اے ڈی پورٹس گروپ اورانوکٹس انویسٹمنٹ کی سربراہی میں کنسورشیم کے ساتھ ایک نئی بندرگاہ اوراقتصادی زون کی تعمیر کے لیے 6 ارب ڈالرمالیت کے ابتدائی معاہدے پر دستخط کیے۔
AD Ports-led consortium signs initial pact to develop Sudan s Red Sea port https://t.co/URHmOo1Jgi pic.twitter.com/KPqlbuHulJ
— UAE News (@UAENews) December 13, 2022
معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جبریل ابراہیم نے کہا کہ بندرگاہ اور اقتصادی زون کی تعمیر کے منصوبے پر تقریباً 6 ارب ڈالر کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے جو قومی معیشت کو مضبوط کرنے اور معاشی ترقی کے فروغ میں مددگار ہوگا۔
سوڈانی وزیر خزانہ نے بتایا کہ سوڈان پورٹ کے شمال میں تیار کی جانے والی نئی بندرگاہ میں ابو امامہ نامی ایک صنعتی زون اور ایک انٹرنیشنل ایئرپورٹ جبکہ زرعی علاقہ بھی شامل ہوگا۔
اماراتی رپورٹس کے مطابق اے ڈی پورٹس گروپ کے اکثریتی شیئرز اے ڈی کیو کی ملکیت ہیں،جبکہ انوکٹس انوسٹمنٹ کے سربراہ سوڈان کے سب سے بڑے دال گروپ کے سربراہ اسامہ داؤدعبداللطیف ہیں۔