یو اے ای میں’سینڈوچ میکر‘ کی آسامی کے اشتہار نے طوفان برپا کردیا

Published On 12 December,2022 05:10 am

ابوظہبی : (ویب ڈیسک ) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مقامی شہریوں کے لیے ’سینڈوچ میکر‘ کی آسامی کے اشتہار نے طوفان برپا کردیا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کے پبلک پراسیکیوشن آفس نے کہا کہ وہ ایک "متنازعہ" نوکری کے اشتہار کے بعد تحقیقات شروع کر رہا ہے اور کمپنی کے سی ای او سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔

پراسیکیوشن آفس نے فرم یا سی ای او کی وضاحت نہیں کی لیکن یہ بیان اس وقت آیا جب کمال عثمان جمجوم نامی ایک گروپ نے سب وے فاسٹ فوڈ چین میں ایک آسامی کا اشتہار جاری کیا جو خاص طور پر اماراتی شہریوں کے لیے ملازمتوں کو مقامی بنانے کی ریاست کی کوششوں کی حمایت کرنے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق اشتہار یکم جنوری سے پہلے سامنے آیا کیونکہ یکم جنوری 2023 تک، مقامی شہریوں کو ملازمت نہ دینے والی کمپنیوں کو 6,000 درہم تک کے جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) کے مطابق متحدہ عرب امارات کی نجی شعبے کی لیبر فورس کا 90 فیصد سے زیادہ تارکین وطن پر مشتمل ہے۔

رپورٹس کے مطابق کمال عثمان جمجوم گروپ نے اشتہار پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترجمے کی غلطی کی وجہ سے فارمولیشن میں غلطی ہوئی، کمپنی کی جانب سے خالی آسامی کیلئے دیا گیا اشتہار واپس لے لیا گیا ہے۔