تہران: (دنیا نیوز) ایران میں اسرائیل کے لئے جاسوسی کرنے کے الزام میں چار افراد کو پھانسی دے دی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی عدالت نے اسرائیل کیلئے جاسوسی کرنےوالے ان افراد کو جمعرات کے روز سزائیں سنائی تھیں۔ فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے چاروں افراد کو پھانسی دے دی گئی۔
ایران میں ہی غیر قانونی ہتھیار رکھنے کے جرم میں تین افراد کو پانچ سے دس سال قید کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔