تہران: (دنیا نیوز) ایران میں اسرائیلی انٹیلی جنس سے تعاون اور اغواء کے جرم پر 4 افراد کو سزائے موت سنا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق چاروں افراد اسرائیلی انٹیلی جنس سروس کی ہدایات پر چوری چکاری، اغوا اور عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کے جرم میں ملوث پائے گئے۔
اس گروہ کے دیگر تین افراد کو قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے، غیرقانونی اسلحہ رکھنے اور اغوا کی وارداتوں میں معاونت پر 5 سے 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پاسداران انقلاب اور وزارت خفیہ اطلاعات کی مشترکہ کارروائی میں اس گروہ کو پکڑا گیا تھا۔