پیرس: (دنیا نیوز) متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سرکاری دورے پر فرانسیسی دارالحکومت پیرس پہنچ گئے۔
فرانسیسی صدر میکرون نے اماراتی ہم منصب کا ریڈ کارپٹ پر شانداراستقبال کیا اوران کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کے معاہدے پر دستخط ہوئے۔
فرانسیسی حکومت کے مطابق معاہدے کا مقصد مشترکہ سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔