مقبوضہ کشمیر کے علاقے امرناتھ میں بادل پھٹنے سے 16 افراد ہلاک

Published On 09 July,2022 05:58 pm

سرینگر: (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے علاقے امرناتھ میں بادل پھٹنے سے 16 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 15 ہزار یاتریوں کو امرناتھ کے مقدس غار سے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہ واقعہ امرناتھ مندر کے قریب ہوا۔ 40 لاپتہ ہیں۔ زخمیوں کو بلتل پہنچا دیا گیا ہے ۔

حکام کے مطابق مسلسل بارش ہو رہی ہے تاہم اس کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ نہیں ہے۔ فوج، ایس ڈی آر ایف، ریسکیو ٹیمیں اور دیگر ادارے امدادی کاررائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

اترپردیش سے یاتری دیپک چوہان نے بتایا کہ وہاں بھگدڑ جیسی صورتحال تھی، پانی کی وجہ سے کئی پنڈال بہہ گئے۔

دوسری طرف حکام نے امرناتھ یاترا کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔ بادل پھٹنے سے سیلاب کی صورتحال پیدا ہو گئی تھی۔

صدر رام ناتھ کوند اور وزیراعظم نریندر مودی نے حادثے میں یاتریوں کی ہلاکت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔