کراچی: (دنیا نیوز) موسلا دھار بارشوں نے شہر قائد کا حلیہ بگاڑ دیا ، کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا پانی ابھی تک موجود ہے۔
گڈاپ کا تھدو ڈیم اوور فلو ہو گیا، لٹھ ندی میں 3 افراد بہہ گئے، ملیرندی میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ ریسکیوٹیموں نے ندی میں پھنسے چار افراد کو بچا لیا۔
شہر قائد میں جگہ جگہ پانی جمع ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو رہی ہے، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔
بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کی سنگینی کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ منٹوں کا سفر گھنٹوں میں بھی طے نہیں ہو پا رہا، گاڑیاں پانی میں ڈوب رہی ہیں، لوگ انہیں نکالنے کے لیے دھکے لگا رہے ہیں جب کہ پانی کی وجہ سے بند ہوجانے والی گاڑیوں نے حالات کو مزید ابتر بنا دیا ہے۔