اسلام آباد: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے آج بھی ملک کے اکثر علاقوں میں بادل برسنے کی پیشگوئی کر دی ہے۔
مون سون ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں موجود ہے، ہفتہ سے ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ داخل ہوں گی اور منگل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج بھی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بادل برسنے کی توقع ہے۔
سندھ اور بلوچستان میں بھی بارش کی پیشگوئی ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
این ڈی ایم اے نے بارش میں انتظامی اداروں کو الرٹ رہنے کے احکامات جاری کردیئے، بارشوں کا سلسلہ ایک ہفتے تک جاری رہ سکتا ہے۔