لندن: (دنیا نیوز) امریکی اوربرطانوی سکیورٹی ایجنسیوں کے سربراہان نے چین کو معیشت اور قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔
برطانوی خفیہ ایجنسی کے دفتر" تھیمز ہاؤس لندن" میں ایم آئی فائیو اور ایف بی آئی کے ڈائریکٹرز نے پہلی بار مشترکہ طورپر پریس کانفرنس کی۔ امریکی سیکورٹی ایجنسی کے ڈائریکٹر کرسٹوفر رے نے الزام عائد کیا کہ چین نے حالیہ انتخابات سمیت امریکی سیاست میں مداخلت کی ہے۔
برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی فائیو کے سربراہ کین میک کیلم کا کہنا تھا کہ ان کی ایجنسی نے گذشتہ تین برس میں چینی سرگرمیوں کے خلاف دگنا کام کیا اور اب مزید کارروائیاں جاری رکھیں گے۔