جنیوا:(دنیا نیوز) ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) نے امریکا کے خلاف 10 سال پرانے کیس میں چین کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے۔
عالمی ادارہ تجارت کی جانب سے چین کو امریکی مصنوعات پر 645 ملین ڈالر محصولات عائد کرنے کی اجازت مل گئی۔
امریکا نے ڈبلیو ٹی او کے فیصلے کو مایوس کن قرار دیا جبکہ سابق امریکی صدر اوباما نے 2008 سے 2012 کے درمیان چینی مصنوعات پر محصولات عائد کی تھی جس کے خلاف چین نے 2012 میں ڈبلیو ٹی او سے رجوع کیا تھا۔