پیانگ یانگ: (دنیا نیوز) شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے کہا ہے کہ خطے میں تناؤ کا ذمہ دار امریکا ہے، ہمارا سب سے اہم مقصد ایک ناقابل تسخیر فوجی صلاحیت کا حصول ہے جسے کوئی بھی چیلنج کرنے کی جرات نہ کر سکے۔
شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ اُن نے دفاعی ترقی کی نمائش سے خطاب کرتے ہوئے خطے میں تمام تر تناؤ کا ذمہ دار امریکا کو قرار دیا۔ انہوں نے جنوبی کوریا کے رویئے پر بھی تنقید کی۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا کی فوجی توازن بگاڑنے کی کوششیں خطے کےلیے خطرے کا باعث ہیں، شمالی کوریا کی فوج کا مقصد جنوبی کوریا کو نشانہ بنانا نہیں ہے۔