سفارتی کشیدگی، ملائیشیا نے شمالی کوریا سے تمام سفارتی عملہ واپس بلا لیا

Published On 19 March,2021 04:53 pm

کوالالمپور: (دنیا نیوز) ملائشیا اور شمالی کوریا کے درمیان سفارتی کشیدگی شدت اختیار کر گئی، کوالا لمپور نے پیانگ یانگ میں اپنا تمام سفارتی عملہ واپس بلا لیا۔

ملائشین وزارت خارجہ سے جاری بیان میں شمالی کوریا کے سفارتکاروں کو کوالا لمپور چھوڑنے کے لیے اڑتالیس گھنٹے کی مہلت دی گئی ہے۔ کشیدگی اس وقت شروع ہوئی جب گزشتہ روز شمالی کوریا نے الزام لگایا کہ ملائشیا نے کورئین شہری کو امریکا کے حوالے کر دیا ہے۔ منی لانڈرنگ کے الزام میں زیر حراست کورئین شہری کو ملائشیا کی ایک عدالت نے امریکی حکام کے حوالے کرنےکا حکم دیا تھا۔