سیئول: (دنیا نیوز) جنوبی کوریا نے اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمال کوریا نے سمندر میں 2 بیلسٹک میزائل فائر کر دیئے، جاپان نے اسے اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے خطے کا امن اور سلامتی خطرے میں پڑ سکتے ہیں۔
شمالی کوریا نے مشرقی بحیرہ میں دو بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں۔ جاپان نے بھی داغے گئے میزائل کی تصدیق کی ہے۔ جاپان کے وزیراعظم نے میزائل لانچ کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے خطے کا امن اور سلامتی خطرے میں پڑ سکتے ہیں۔
چند روز پہلے بھی شمالی کوریا نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائل کا تجربہ کیا تھا جو کہ جاپان کے بڑے حصے کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔