پیانگ یانگ: (دنیا نیوز) شمالی کوریا نے پھر سمندر میں میزائل داغ دیئے، جاپان اور جنوبی کوریا نے اس پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ٹوکیو میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جاپان کے وزیراعظم سوگا نے کہا ہے کہ وہ صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں اور متعلقہ اداروں کو ہنگامی حالات کے لیے تیار رہنے کا حکم دیا ہے۔
ادھر جنوبی کوریا نے بھی کہا ہے کہ ایسے وقت میں جب خطے کو استحکام کی ضرورت ہے، شمالی کوریا کے اقدامات قابل افسوس ہیں۔