بیٹوں کی موت پر مصری استاد دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

Published On 10 August,2021 03:33 pm

(ویب ڈیسک) مصر کے شہر القوصیہ میں ایک شہری اپنے دو بیٹوں کی موت کی خبر سنتے ہی خود بھی دنیا سے رخصت ہو گیا۔

العربیہ اردو کے مطابق، تدریس کے شعبے سے وابستہ 65 سالہ مصری شہری ناجح کامل کو یہ اطلاع ملی تھی کہ ایک خوف ناک ٹریفک حادثے میں اس کے دو بیٹے جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ناجح اس خبر کو برداشت نہ کر پایا اور اسے دل کا شدید دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

علاقے کی پولیس کو یہ اطلاع ملی تھی کہ دو گاڑیوں کے تصادم کے نتیجے میں ان میں سے ایک گاڑی میں سوار چار نوجوان ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ناجح کامل کے دو بیٹے اسٹیفن ناجح اور ڈیوڈ ناجح شامل تھے۔