قاہرہ: بھائی کی شادی میں ڈانس کرتا نوجوان اچانک گر کر فوت، تقریب میں کہرام مچ گیا

Published On 20 June,2021 05:38 pm

قاہرہ: (ویب ڈیسک) مصر سے ایک انتہائی افسوسناک خبر سامنے آئی ہے جہاں اپنے بھائی کی شادی کی خوشی میں دیگر مہمانوں کے ہمراہ ڈانس کرتے نوجوان کو اچانک دل کا دورہ پڑا اور وہ گر کر وفات پا گیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ مصر کے شہر المنزلہ میں پیش آیا۔ اس افسوسناک واقعے کے بعد شادی کی تقریب میں صف ماتم بچھ گئی۔

کہا جا رہا ہے کہ مرحوم اپنے بھائی کی شادی کے موقع پر بہت خوش تھا۔ اسے ڈسنس کرتے ہوئے اچانک ہارٹ اٹیک ہوا اور زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

27 سالہ محمد محمود رشاد دیگر مہمانوں کے ساتھ ڈانس کر رہا تھا، وہ اچانک گرا تو کسی نے اس پر توجہ نہیں دی۔ تاہم کچھ دیر بعد وہاں موجود لوگوں کو احساس ہوا تو انہوں نے اسے ہوش میں لانے کی بھرپور کوشش کی لیکن سب بے سود ثابت ہوا۔

محمد محمود رشاد کو کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا۔ تاہم ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اس کے فوت ہونے کی تصدیق کر دی۔