قاہرہ: (دنیا نیوز) مصر میں گرنے والی عمارت کےملبے سے 6 ماہ کے بچے کو زندہ نکال لیا گیا، ہلاکتوں کی تعداد 25 تک پہنچ گئی۔
قاہرہ میں گرنے والی عمارت کاملبہ ہٹانے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، دوسری جانب بچائے جانےوالے بچے کےوالدین اور بہن حادثہ میں ہلاک ہو چکے ہیں۔ ہسپتال حکام کے مطابق بچے کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔
قاہرہ میں واقع 10 منزلہ عمارت 2 روز قبل زمین بوس ہو گئی تھی، عمارت میں رہائشی فلیٹس تھے جس کے سبب ہلاکتیں زیادہ تعداد میں ہوئیں۔ مقامی گورنر نے گذشتہ روز حادثے کی جگہ کا معائنہ کیا جبکہ انجینئرز کی ٹیم کو حادثے کی تحقیقات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
واضح رہے کہ مصر میں غیر قانونی تعمیرات کے سبب اس طرح کے واقعات اکثر پیش آتے رہتے ہیں۔