عراقی پولیس کی فائرنگ سے شہری جاں بحق، 13 زخمی، وزیراعظم نے تحقیقات کا حکم دیدیا

Published On 26 May,2021 10:01 am

کابل: (دنیا نیوز) عراق میں حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر پولیس نے فائرنگ کر دی، ایک شہری جاں بحق، 13 زخمی ہو گئے، وزیراعظم مصطفی الخادمی نے تحقیقات کا حکم دیدیا۔

عراق کے دو شہروں بصرہ اور بغداد میں شہریوں نے بنیادی ضروریات کی عدم فراہمی کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق 13زخمی ہو گئے۔ عراقی وزیراعظم مصطفی الخادمی نے مظاہرین پر فائرنگ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ نہتے مظاہرین پر فائرنگ کا کوئی جواز نہیں۔