عراق میں امریکی اڈے پر راکٹ حملے، بھاری نقصان کا خدشہ

Published On 03 March,2021 03:50 pm

بغداد: (دنیا نیوز) عراق میں ملٹری بیس پر راکٹ حملے کئے گئے ہیں، راکٹ 8 کلومیٹر دور سے داغے گئے جن میں بھاری نقصان کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق واقعہ عراق کے مغربی علاقے کی ملٹری بیس پر پیش آیا، 13 راکٹ امریکا اور اتحادی فورس کی بیس پر داغے گئے، میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے میں بھاری نقصان ہوا ہے۔ ملٹری بیس پر عراقی، امریکی اور اتحادی افواج تعینات ہیں۔

امریکی حکام نے تفصیل نہیں بتائی، امریکا کے شام میں ایرانی حمایت یافتہ جنگجوؤں پر حملے کے بعد یہ امریکی بیس پر پہلا حملہ ہے۔