مشکل کی گھڑی میں عراقی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں: ترجمان دفتر خارجہ

Published On 13 March,2021 07:14 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان مشکل کی گھڑی میں عراقی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق کورونا واٸرس کا مقابلہ کرنے کے لیے پاکستان نے برادر اسلامی ملک عراق کو امداد دی۔ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر کورونا ریلیف کے حوالہ سے امدادی اشیاء لے کر تین ہواٸی جہاز عراق روانہ ہوں گے۔

زاہد حفیظ چودھری کے مطابق آج پہلا ہواٸی جہاز امدادی اشیاء لے کر چٸیرمین این ڈی ایم اے اور پاکستان میں عراقی سفیر کی موجودگی میں عراق روانہ ہوا، باقی دو ہواٸی جہاز آٸندہ ہفتے روانہ ہوں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور عراق کے روایات اور ایمان کی روشنی میں دیرینہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطح کے وفود کا تبادلہ ہوتا رہتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبہ جات میں تعاون بڑھ رہا ہے، کورونا کی عالمی وباء کا مقابلہ عالمی یکجہتی اور تعاون سے کیا جاسکتا ہے، مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کی حکومت اور عوام عراقی بھاٸیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔