سندھ میں برطانوی قسم کے 18 کورونا کیسز سامنے آگئے: صوبائی وزیر صحت

Published On 29 April,2021 01:28 pm

کراچی: (دنیا نیوز) وزیرصحت سندھ عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ صوبے میں برطانوی قسم کے 18 کورونا کیسز سامنے آگئے، پھیلاؤ روکنے کیلئے کل سے انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بند کررہے ہیں۔

کراچی میں کورونا کی برطانوی قسم کے 18 کیسز سامنے آگئے ، وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو کہتی ہیں کہ بیرون ملک سے آنے والے 22 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ کیے، 18 افراد یوکے ویرینٹ وائرس میں مبتلا پائے گئے ہیں ،دو مریضوں میں بی 1135 وائرس کی بھی تصدیق ہوئی، یو کے ویرینٹ اور انڈین ویرنٹ زیادہ تیزی سے پھیلتے ہیں۔

وزیر صحت سندھ نے کہا کہ این سی او سی نے ایسے مسافروں پر نظر رکھنے کو کہا تھا لیکن اس پر عمل نہ ہوا ، کے پی کے اور پنجاب کے شہریوں میں یہ وائرس پھیل چکا ہے ، تشویش ہے کہ وائرس اب کراچی اور حیدرآباد میں بھی تیزی سے پھیل جائے گا ۔قابو پانے کیلئے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کر رہے ہیں۔