طالبان کو استنبول سمٹ میں شرکت پر راضی کرنے کیلئے کوششیں تیز

Published On 19 April,2021 07:29 pm

انقرہ: (دنیا نیوز) امریکا سمیت متعددممالک نے طالبان کو استنبول سمٹ میں شرکت پر راضی کرنے کے لئے کوششیں تیز کردیں، دوحہ میں طالبان کے ساتھ میٹنگز کا سلسلہ چل پڑا ہے۔

طالبان کو استنبول سمٹ میں شرکت پر راضی کرنے کے لئے کوششیں تیز ہو گئیں، دوحہ میں میٹنگز کا سلسلہ جاری ہے،، امریکا، قطر، اقوام متحدہ اور ترکی کے نمائندوں کی طالبان سے ملاقات ہوئی۔

تمام وفود طالبان کو گیارہ ستمبر تک دوحہ معاہدے پر عمل درآمد ہونے یقین کی دہانی کرانے کی کوششیں کرتے رہے۔

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں خانہ جنگی کسی کے مفا د میں نہیں ہے، اگر طالبان حکومت کا حصہ بننا چاہتے ہیں اور اپنا اقتدار تسلیم کرناچاہتے ہیں تو انہیں سیاسی عمل کا حصہ بننا ہوگا۔

اینٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ امریکا افغان فورسز کی ٹریننگ جاری رکھے گا، اب تک 3لاکھ فوجیوں کو ٹریننگ دی جا چکی ہے۔