نیو یارک: (ویب ڈیسک) امریکی صدر جوزف بائیڈن اور ان کی اہلیہ جل بائیڈن نے مسلمانوں کو ماہ رمضان کی آمد پر مبارکباد دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں امریکی صدر جوبائیڈن اور ان کی اہلیہ جل بائیڈن نے مسلمانوں کو ماہ رمضان کی آمد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میں اور میری اہلیہ امریکا سمیت پوری دنیا میں رہنے والے مسلمانوں کو رمضان کریم کی آمد پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
As the crescent moon ushers in the month, Jill and I send our warmest greetings and best wishes to Muslim communities in the United States and around the world. Ramadan Kareem.
— President Biden (@POTUS) April 13, 2021
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا میں رہائش پذیر مسلمان اپنا پہلا روزہ آج سے افطار کریں گے تاہم ہمیں اس بات کو ضرور یاد رکھنا چاہیے کہ یہ سال کس قدر مشکل رہا ہے، وبا کے باعث ہم اپنے دوستوں اور پیاروں کے ساتھ ایک ساتھ کوئی خوشی یا عبادت نہیں مناسکتے جب کہ بہت سے خاندان اپنے پیاروں کی بغیر اس سال روزہ افطار کریں گے تاہم ان سب کے باوجود مسلمان برادری اس ماہ مقدس کو نئی امیدوں کے ساتھ شروع کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی وزیر خارجہ کی دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد
اس سے قبل گزشتہ روز امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کو رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد دی تھی۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ٹویٹر پر ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ رمضان المبارک کی آمد پر امریکی اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ وبا کے دنوں میں امریکی مسلمان فرنٹ لائن پر کام کرتے رہے۔
Today I wish all Muslims in the United States and around the world a blessed Ramadan. #RamadanKareem pic.twitter.com/e3gSiZCG14
— Secretary Antony Blinken (@SecBlinken) April 12, 2021
انہوں نے کہا کہ جنہوں نے انسانیت کی خدمت کی ہم ان کے مقروض ہیں۔ تمام مسلمان ملکوں کے ساتھ دوستی اور قریبی تعلقات کا خواہاں ہیں۔