ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عدالت عظمیٰ نے اتوار گیارہ اپریل کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
سعودی سپریم کورٹ کی اجنب سے جاری ہدایات کے مطابق گیارہ اپریل کو شعبان کی 29 تاریخ بنتی ہے اور اس دن عوام چاند دیکھنے کی کوشش کریں۔
سعودی عدالت عالیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 11 اپریل کو چاند نظر نہ آنے کی صورت میں اگلے دن چاند دیکھا جائے گا۔
عدالت عظمیٰ نے چاند دیکھنے پر شاہدین کو قریبی عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔
عدالت کا کہنا ہے کہ مملکت میں جہاں کہیں بھی چاند نظر آنے کی مصدقہ خبر آئے تو اس کے بارے میں عدالت کو مطلع کیا جائے۔ اگر انتیس رمضان المبارک کو چاند نظر نہیں آتا تو شعبان کا مہینہ 30 دنوں کا ہو گا۔ تاہم شہریوں کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ اتوار انتیس شعبان کو رمضان کا چاند دیکھیں۔