لاہور: (روزنامہ دنیا) پاکستان میں ماہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا۔ اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوگا، جب کہ صوبائی اور زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے صوبوں اور زونز میں ہونگے۔
صوبائی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج بوقت 06:00 بجے بمقام کمیٹی روم ایوان اوقاف لاہور میں انعقاد پذیر ہوگا۔ محکمہ موسمیات و فلکیات کے مطابق آج پاکستان میں چاند دکھائی دینے کا امکان ہے اور یکم رمضان کل 14 اپریل بروز بدھ کو متوقع ہے تاہم حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند پیر کی صبح 7 بجکر 32 منٹ پر پیدا ہوچکا ہے، آج غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 35 گھنٹے سے زائد ہوگی، آج شام چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں۔
ادھرسعودی عرب میں پیر کے روز رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں آج پہلا روزہ ہے۔