امریکا کے پابندی ہٹانے تک یورینیم افزدوگی جاری رکھیں گے: ایران

Published On 30 March,2021 09:27 pm

تہران: (دنیا نیوز) ایران تب تک یورینیم کی بیس فیصد تک افزودگی جاری رکھے گا جب تک امریکا پابندی نہیں ہٹا دیتا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ ایران نے جوہری معاہدے کے پیرا گراف چھتیس کے تحت یورینیم کی افزودگی بیس فیصد تک بڑھائی ہے، بائیڈن انتظامیہ وقت گنوارہی ہے۔ امریکی حکومت پابندیاں ہٹانے میں ناکام رہی تو ایران جوہری معاہدے سے مزید پیچھے ہٹ جائے گا۔