اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ایران کے دورے پر گئے وزیراعظم عمران خان کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان کے امور محمد صادق نے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف سے ملاقات کی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق محمد صادق جو گزشتہ روز کے دوران، ایک سیاسی وفد کی قیادت میں ایران سے افغان امور سے مشاورت کے سلسلے میں ایران کے دورے پر پہنچ گئے، نے محمد جواد ظریف سے ملاقات اور گفتگو کی۔
اس موقع پر وزیراعظم کے خصوصی نمائندے نے مذاکرات سے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے افغانستان کی تبدیلیوں سے متعلق پاکستانی موقف کے بارے میں آگاہ کیا۔
Had some very important meetings in Tehran, including a call on HE Mohammad Javad Zarif, a distinguished Foreign Minister and diplomat. pic.twitter.com/Tbo3h9ZyOv
— Mohammad Sadiq (@AmbassadorSadiq) March 15, 2021
ایرانی وزیر خارجہ نے افغانستان میں قیام امن کی ضرورت پر تبصرہ کرتے ہوئے اس حوالے سے علاقائی ممالک کے تعاون اور افغان عوام کی کامیابیوں کی حمایت کی ضرورت پر زور دیا۔
ایرانی وزیر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن کے لیے ایران کے تمام ممالک کے ساتھ قریبی رابطہ ہے، اسلامی جمہوریہ افغانستان کی خودمختاری کا احترام کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں، افغان امن عمل: زلمے خلیل زاد متحرک، عبد الغنی برادر اور اشرف غنی سے ملاقاتیں
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ پاکستانی وزیر اعظم کے خصوصی نمائندے کی حیثیت سے محمد صادق کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔
واضح رہے کہ ایران اور پاکستان کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان کے امور نے اس سے پہلے ظریف کے حالیہ دورہ اسلام آباد سے ایک دوسرے سے ملاقات اور گفتگو کی تھی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی قطر کے وزیراعظم خالد بن خلیفہ سے ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات اور تجارت کے فروغ کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں قطر میں پاکستانی مین پاور بڑھانے اور داخلی سلامتی کے امور پر بھی سیر حاصل گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ قطر کا افغانستان کے پائیدار امن میں کردار بہت مثالی ہے۔ افغانستان مین پائیدار امن پاکستان اور قطر کا دیرینہ مقصد ہے۔ افغانستان کے امن میں سٹیک ہولڈرز کے ساتھ کامیاب مذاکرات کا سہرا قطر کے سر ہے۔