پیرس: (دنیا نیوز) فرانس میں کسان میٹ فری کھانے متعارف کروانے پر غصے میں آگئے۔ ٹریکٹر ز لے کر شہروں میں پہنچ گئے۔
فرانس کے کاشتکار دیہات سے ٹریکٹر ٹرالی لے کر شہروں میں آگئے۔ مظاہرین نے سرکاری ہیڈ کوارٹر کے سامنے پرانے ٹائرز پھینک دیے ، کاشتکار بھیڑ بکریاں گائے اور دوسرے مویشی بھی ساتھ لائے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق لوگوں نے سڑک کنارے بار بی کیو بھی کیا ، کسان گوشت کے بغیر کھانے متعارف کروانے پر سراپا احتجاج تھے۔