پیرس: (دنیا نیوز) فرانسیسی شہر اسٹراسبرگ میں نئے سال کا جشن منانے سے روکنے پر ہنگامے پھوٹ پڑے، مظاہرین نے تیس سے زائد گاڑیاں نذر آتش کردی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بڑے اجتماعات کو روکنے کے لیے فرانس میں رات آٹھ بجے کرفیو نافذ کردیا گیا تھا لیکن بعض شہروں میں کرفیو کے باوجود لوگ باہر نکل آئے۔ اسٹراسبرگ میں شہری کرفیوکو سبوتاژ کرتے ہوئے ہنگامہ بھرپا کردیا۔مظاہرین نے گاڑیوں کو نذر آتش کیا اور مارکیٹوں میں توڑ پھوڑ کی۔
#Strasbourg #France
— Shane B. Murphy (@shanermurph) January 1, 2021
Demonstrations turned violent as rioters set fire to approximately 30 vehicles in Strasbourg, France. pic.twitter.com/cZ66fdP4bw