چین: دوبحری جہازوں میں تصادم، تین افراد ہلاک،5 لاپتہ

Published On 14 December,2020 04:57 pm

بیجنگ: (دنیا نیوز) چین کے یانگتسی دریا میں دوبحری جہازوں کا تصادم ہوا جسکے نتیجے میں تین افرا د ہلاک جبکہ 5 لاپتہ ہوگئے۔

چینی حکام کے مطابق خرابی کے باعث ایک بحری جہاز پانی پر رکا ہوا تھا دوسرا جہاز اس سے ٹکرا گیا، خراب جہاز میں سوار 16 افراد بحری جہاز کے ساتھ ہی ڈوب گئے، ریسکیو حکام نے آٹھ افراد کو بچا لیا0، تین افراد ہلاک ہوگئے جبکہ پانچ تاحال لا پتہ ہیں۔