ہانگ کانگ کے معاملہ پر پابندیاں، چین نے امریکی سفیر کو طلب کر لیا

Published On 09 December,2020 12:50 pm

بیجنگ:(روزنامہ دناد) چین نے ہانگ کانگ کے معاملے پر امریکاکی چینی حکام پر لگائی جانے والی پابندیوں کے ردعمل میں بیجنگ میں تعینات نگران امریکی سفیر کو طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے امریکی پابندیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکاکایہ عمل چینی شہریوں میں غصے کا سبب بنا ہے ،چین نے امریکا کو جوابی کارروائی کی دھمکی بھی دیدی ۔

واضح رہے امریکا نے ہانگ کانگ میں نیشنل سکیورٹی کا قانون منظور کرنے پر دوروزقبل 14 چینی اعلیٰ عہدیداروں پر معاشی اور سفری پابندی لگائی تھیں۔