سعوی عرب نے حوثی باغیوں کے راکٹ حملے ناکام بنا دیئے

Last Updated On 29 March,2020 10:08 am

ریاض: (دنیا نیوز) سعوی عرب نے حوثی باغیوں کی طرف کے گئے راکٹ حملے ناکام بنا دیئے، امریکی ساختہ دفاعی نظام سے راکٹ گرائے گئے۔

سعودی اتحاد کے ترجمان تُرکی المالکی نے کہا ہے کہ حوثی باغیوں کی طرف سے دو بلیسٹک میزائل داغے گئے تھے، ان حملوں کو ناکام بنا دیا گیا، حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پہلا راکٹ دارالحکومت ریاض اور دوسرا جنوبی شہر جازان کی طرف داغا گیا، راکٹ تباہ ہونے کے بعد رہائشی علاقے میں گرے۔