برنی سینڈرز صدراتی امیدوار بننے کی دوڑ میں آگے، ٹرمپ کے زوال کا آغاز قرار دیدیا

Last Updated On 12 February,2020 03:32 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) سینیٹر برنی سینڈرز ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں آگے آگے ہیں۔ نیوہمپشائرکے پرائمری انتخابات برنی سینڈرز نے جیت لیے ہیں، ان کا کہنا تھا یہ فتح ٹرمپ کے اقتدارکے خاتمے کا آغاز ہے۔ امریکی صدر نے کہا ہے کہ وہ برنی کے بجائے مائیک بلوم برگ سے صدراتی انتخاب لڑنا پسند کریں گے۔

 بائیں بازو کے ڈیموکریٹک سینیٹر برنی سینڈرز نے نیو ہمپشائر کا پرائمری انتخاب جیت لیا۔ سینیٹر برنی سینڈرز نے 26 فیصد ووٹ حاصل کرکے مقابلہ جیتا، ان کے قریب ترین رہنے والے پیٹ بوٹے جیج نے 24 فیصد ووٹ حاصل کیے۔

تیسرے نمبر پر آنے والی ایمی کلوبوچر نے 19 فیصد ووٹ حاصل کیے، سابق صدر جوبائیڈن کو صرف 8 فیصد ووٹ پڑے۔ سینیٹر برنی نے جیت کے بعد اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ فتح ٹرمپ کے خاتمے کا آغاز ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ برنی سینڈرز کے بجائے مائیک بلوم برگ سے صدراتی انتخاب لڑنا پسند کریں گے، ان کا مزید کہنا تھا آپ پسند کریں یا نہ کریں۔ برنی کے حمایتی موجود ہیں۔