'ٹرمپ کو قتل کرنے آیا تھا'،وائٹ ہاؤس کے باہر سے چاقو بردار نوجوان گرفتار

Last Updated On 10 February,2020 08:44 am

واشنگٹن: (روزنامہ دنیا) واشنگٹن میں امریکی صدر کی رہائشگاہ وائٹ ہائوس کے باہر سے ایک چاقو بردار مسلح نوجوان کو گرفتار کرلیاگیا

امریکی پولیس کے مطابق حملہ آور نے کہاکہ وہ صدر ٹرمپ کو قتل کرنے کیلئے آیاتھا،اس نے کہاکہ اس مقصد کیلئے میں چاقو ساتھ لایاہوں، حملہ آور سے پستول بھی برآمد ہوئی،25سالہ نوجوان کیخلاف کیس درج کرلیاگیا۔